Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ سیریز : ٹرافی کی رونمائی آج، مہمان کپتان کا کنڈیشن سے فائدہ اٹھانے کا دعویٰ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی وومنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے آغاز میں ایک دن باقی رہ گیا، آج 15 ستمبر کو پاک جنوبی افریقہ ٹیمیں ملتان سٹیڈیم پر پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی اور دونوں ٹیموں کی کپتان پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گی، جس کے بعد ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی۔

کل 16 ستمبر کو پہلا ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔ 18 ستمبر کو دوسرا اور 20 ستمبر کو تیسرا اور آخری ٹی 20 میں پاک جنوبی افریقہ وومنز ٹیموں کے درمیان ہو گا۔

جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت لورا وولوارڈٹ کر رہی ہیں، دریں اثناء جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز پہلی بار ملتان سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم ہائی الرٹ سکیورٹی میں ابدالی روڈ پر واقع ہوٹل سے ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے لیے لے جایا گیا۔ جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کی نے کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔

اس موقع پر لارا وولوارڈٹ کا کہنا تھا کہ ٹیم پاکستانی کنڈیشنز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے اور مقررہ ٹارگٹ کے حصول کےلئے مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھائے گی، پہلے ٹریننگ سیشن میں ملتان کی کنڈیشن کو سمجھنے کا موقع ملا۔

گذشتہ روز پاکستانی ٹیم نے آرام کرنے کوترجیح دی، ٹیم آج کپتان ثنا فاطمہ کی قیادت میں پریکٹس کرے گی ۔

دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پانچ رکنی کمنٹری پینل اور ایک پریزینٹر کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی پہلی گیند شام 7 بجے کرائی جائے گی، جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

بازید خان، اعجاز احمد، حجاب زاہد، کائنات امتیاز اور ثنا میر سیریز کے کمنٹری پینل کا حصہ ہیں جبکہ سویرا پاشا پریزینٹر کے فرائض انجام دیں گی۔

پاکستان بھر کے ناظرین کے لیے لائیو اسٹریمنگ پی سی بی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر دستیاب ہوگی، اس کے علاوہ شائقین کو گراؤنڈ میں آنے کی ترغیب دینے کے لیے اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔

تماشائیوں کو اسٹیڈیم کے اندر جانے کے لیے اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button