زکریا یونیورسٹی کے کمپیوٹر سینٹر میں ہراسمنٹ کے واقعات
زکریا یونیورسٹی کے ایڈمیشن کے معاملات کو کمپیوٹر سنٹر چلارہا ہے، جس کے انچارج سیاسی طور پر کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والا حمزہ نانڈلہ ہیں جن کی لاپروائی کی وجہ سے داخلے کے مسائل بڑھ گئے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کے داخلے تعطل کا شکار ہوگئے، میرٹ لسٹیں آویزاں نہ ہوسکیں
رہی سہی کسر اس شعبے میں تعینات علی نامی اہلکار نے پوری کی، جس پر ہراسمنٹ کے الزامات سامنے آئے ہیں، داخلے کےلئے آئی طالبات کا کہنا ہے کہ علی نامی اہلکار جان بوجھ کر تنگ کرتا ہے ،بہانے بہانے سے چھونے کی کوشش کرتا ہے، داخلے کے حوالے سے آنے والی مشکلات کو کوئی حل نہیں کررہا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے کمپیوٹر سیل میں بے ضابطگیاں، داخلے کی منتظر طالبات کو پریشانی کا سامنا
انہوں نے وائس چانسلر سے اپیل کی کہ وہ اس کا نوٹس لیں، اور کسی سینئر شخص کی خصوصی ڈیوٹی لگائی جائے تاکہ طالبات بے خوف وخطر داخلے مسائل حل کرواسکیں ۔