Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری کالجز میں داخلے کی شرح میں 10 فیصد اضافے کا حکم جاری
پنجاب بھر میں پرائیویٹ کالجز میں انٹر کے داخلوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم سرکاری کالجز نے ابھی تک اعلان نہیں کیا ہے، اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے طلباء کی انرولمنٹ میں 10 فیصد اضافے کا حکم جاری کردیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایت طلباء کی تعداد کو وسعت دینے اور تعلیمی پروگراموں کو بڑھانے کے اسٹریٹجک پلان کے ساتھ منسلک ہے، زیاد داخلوں کےلئے ضروری اقدامات جیسے اعلیٰ معیار کی تعلیم کو بڑھانا۔ نئے پروگرام اور کورسز کا تعارف کرائیں ،پبلسٹی مہم شروع کریں۔
ہدف حاصل نہ کرنے والے پرنسپلز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔