ہائی جین، سیفٹی اور پروفیشنل ڈیویلپمنٹ بارے سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام ہائی جین،سیفٹی اور پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کے موضوع پر سیمینار سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ سائنس کے ذریعے دنیا میں خوراک کو درپیش چیلنجز کو حل کیا جا سکتا ہے۔اس سلسلے میں نوجوان فوڈ سائنٹسٹ کی ٹریننگ اور پروفیشنل ڈیویلپمنٹ بہت اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز کو حل کرنے کے لئے نہ صرف ٹریننگ لینے کی ضرورت ہے بلکہ اس پر عمل کرکے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔
کنسلٹنٹ ٹرینر ساجد حمید نے نوجوان سائنسدانوں کے لئے پیشہ ورانہ ترقی کی اہمیت کے بارے میں رہنمائی فراہم کی بالخصوص مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت کے حوالے سے خصوصی طور پر آگاہی دی۔
مزید کہا کہ ٹریننگ کا بنیادی مقصد نوجوان فوڈ سائنسدانوں کو کیریئر میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے ضروری مہارتوں سے آراستہ ہونا چاہیے۔
ورکشاپ میں خوراک کے حفظان صحت اور حفاظت کے شعبوں میں عملی تربیت پر توجہ مرکوز کی گئی جو صحت عامہ کو برقرار رکھنے اور خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو روکنے کے لیے اہم ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد شہباز،ڈاکٹر شمس مرتضی، ڈاکٹر سبط عباس،ڈاکٹر نگہت رضا سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھے۔


















