Breaking NewsEducationتازہ ترین
آئی بی سی سی کا بڑا اقدام
آئی بی سی سی نے اسناد کی تصدیق کو فول پروف بنانے کےلئے تمام بورڈز کے ڈیٹا بیس کو ایک دوسرے سے منسلک کردیا۔
تفصیل کے مطابق انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے اپنے تصدیقی پورٹل کو بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیٹا بیس کے ساتھ مربوط کر لیا ہے تاکہ طلباء کو بہتر سروس اور سہولت فراہم کی جا سکے۔
یہ براہ راست تصدیقی نظام فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سمیت تمام بورڈز کے طلباء کی اسناد کو فوری طور پر تصدیق کرنے اور ڈاک کے جھنجھٹ سے آزاد کر دیاگیا ہے۔
اس بات کا فیصلہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جو پشاور میں منعقد ہوا، جس میں تمام بورڈز کے افسروں نے شرکت کی ۔
حکام کاکہنا ہے کہ یہ نیا نظام جعلی دستاویزات کے پھیلاؤ کو روکنے اور تعلیمی قابلیت کی صداقت کو تقویت دینے میں بھی مدد کرے گا۔