آئی بی ایف زکریا یونیورسٹی کا سپورٹس میلہ جاری
زکریا یونیورسٹی ملتان میں آئی بی ایف ایگزیکٹو سوسائٹی کے زیر اہتمام سپورٹس میلہ کی رنگا رنگ تقریبات دوسرے روز بھی جاری رہیں، جس میں طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
سپورٹس کوآرڈینیٹر محمد رحمان سندھو کا کہنا تھا کہ اس قسم کی سپورٹس سے آپس میں دوستی اور ٹیم ورک کی صلاحیتوں کا پتا چلتا ہے جو کہ پریکٹیکل لائف میں کے لئے بہت ضروری ہے اور اس سے طلباء وطالبات میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا ہوتی ہیں جبکہ انفرادی کھیل خود انحصاری اور ذاتی کامیابی کو فروغ دیتے ہیں۔
آئی بی ایف کے سالانہ سپورٹس میلہ کے دوسرے روز کرکٹ ،فٹبال ،بیڈمنٹن ،ٹگ آف وار ،کیرم بورڈ ، لڈو گیمز کا انعقاد کیا گیا۔
ایونٹ کی کرکٹ کی فاتح ٹیم بلیک ریونز رہی جس کے ٹاپ سکورر مزمل حسین اور ٹاپ وکٹ ٹیکر محمد اسامہ رہے۔ اسی طرح 100میٹر ریس میں فاتح براؤن برونکوذ رہے۔فٹبال ٹیم مقابلہ پرپل وینومز اور بلیک ریونز کے درمیان ہوا، جس میں پرپل وینومز فاتح قرار پائی، جس میں مین آف دی میچ محمد رحمان سندھو ر ہے۔
اسی طرح ٹگ آف وار میں وائٹ والوز نے میدان مارا، انڈور بیڈمنٹن اور لڈو گیم میں ونر مومل بشیر و اشنا ظفر رہی۔
فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو سرٹیفکیٹ اور ٹرافیاں آئندہ ماہ آئی بی ایف ڈپارٹمنٹ کے اینول ڈنر کے موقع پر دی جائیں ۔