Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں آن لائن سیمینار اور واک

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ورلڈ ڈینگی ڈے کے موقع پر آن لائن سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عنصر نعیم اللّٰہ ایسوسی ایٹ پروفیسر انٹومالوجی نے ڈینگی بخار اور اس بخار کو پھیلانے والے مچھروں اور ان سے بچاؤ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

اس کے بعد طلباء و طالبات اور یونیورسٹی کینٹین کے عملے میں ڈینگی کے بارے پمفلٹس اور بروشر تقسیم کیے گئے، اور ڈینگی مچھروں کی افزائش کی جگہوں اور کچرے کی صفائی کی گئی۔

ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم اور ڈاکٹر عنصر نعیم اللّٰہ نے شرکت کی۔

آخر میں ڈینگی واک بھی کی گئی، جس میں یونیورسٹی اساتذہ اور طلبا نے شرکت کی۔

اساتذہ میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈائریکٹر شعبہ تحفظ نباتات، ڈاکٹر بنیامین، ڈاکٹر نعیم اقبال،ڈاکٹر مرزا عابد ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئر، ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر حسن ریاض،ڈاکٹر ندیم، ڈاکٹر فرخ، ڈاکٹر آصف فاروق، ڈاکٹر فواد ظفر،ڈاکٹر اشتیاق، ڈاکٹر عثمان اسلم اور ڈاکٹر نادر نقاش ڈاکٹر اختر اور میڈم طاہرہ نے شرکت کی۔

واک میں پیسٹی سائیڈ انڈسٹری سے رائز اے جی کے سی او ای، غلام فرید نے بھی شرکت کی، اور یونیورسٹی کی جانب سے اس طرح کی سرگرمیوں کو سراہا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button