پانی کا عالمی دن زرعی یونیورسٹی میں آگاہی واک
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پانی کے عالمی دن کے حوالے سے شعبہ زرعی انجینئرنگ کے زیر اہتمام آگاہی واک کے موقع پر چیئرمین شعبہ زرعی انجینئرنگ ڈاکٹر سرفراز نے کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ پانی کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور اس کی کمی کے مسائل کو حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
اس ضمن میں واٹر ڈے جیسے دن میں عوام کی پانی کی اہمیت بارے آگاہی بہت ضروری ہے۔
زرعی یونیورسٹی ملتان اس دن کے علاوہ بھی آگاہی سیمینار منعقد کروا کر عام آدمی کو پانی کی اہمیت سے روشناس کروانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
ڈاکٹر محسن نواز نے کہا کہ پانی نہ صرف زراعت بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے شرکاء کی جانب سے بھی تجاویز لیں جو گھروں میں پانی کے بہتر استعمال بارے مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)کا یہ ویژن ہے کہ پانی کے ایک ایک قطرہ کی قدر کی جائے۔زرعی یونیورسٹی ملتان میں گرے واٹر کو صاف کرکے دوبارہ قابل استعمال بنایا جا رہا ہے۔آنے والا دور جب پانی جیسے سنگین مسائل کا شکار ہو سکتا ہے،عالمی جنگ دنیا کا مقدر ٹھہرے گی۔مزید کہا کہ عام عوام کو آج سے آگاہی دینا ہمارا فرض ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر محسن خان،شازیہ حنیف،ڈاکٹر عمیر وقاص سمیت دیگر سکیورٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔