Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: انٹرنیشنل ورکشاپ آف فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی منیجمنٹ ان ہوسپیٹیلیٹی انڈسٹری کا انعقاد

شعبہ فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی منیجمنٹ فیکلٹی آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ورکشاپ آف فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی منیجمنٹ ان ہوسپیٹیلیٹی انڈسٹری کا انعقاد کیاگیا۔

ڈین پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر شیخ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض ، ڈاکٹر عامر اسماعیل ، ڈاکٹر محمد ثمیم جاوید نے تمام مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا ۔

پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر شیخ نے ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی منیجمنٹ ان ہاسپٹیلٹی انڈسٹری کے بڑھتے ہوئے رجحان کو اجاگر کیا انہوں نے بتایا کہ خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے ہر سال 48 ملین لوگ بیمار ہوتے ہیں، جن میں سے تین ہزار کی موت واقع ہوجاتی ہے ۔

ڈاکٹر محمد ریاض نے ہوٹل میں استعمال ہونے والی خوراک کی اچھی طرح سے انسپکشن کرنے کی تاکید کی۔

ڈاکٹر عامر اسماعیل نے بتایا کہ ہوٹل میں محفوظ خوراک کا استعمال کیاجائے۔ ڈاکٹر محمد ثمیم جاوید نے تمام ایئر لائن میں استعمال ہونے والی خوراک کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

مہمان خصوصی محمد سعید جنجوعہ رسک منیجر انٹر کانٹینینٹل ہوٹل دبئی نے منتظمین کو مبارک باد دی، اور ہوٹل کے مختلف شعبوں میں فوڈ سیفٹی اور کوالٹی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو اجاگر کیا۔

ساجد لطیف منیجر قطر سٹار اینڈ سروس نے ڈیپارٹمنٹ فوڈ سیفٹی کا شکریہ ادا کیا اور فوڈ سیفٹی اور انڈسٹری کے بارے آگاہ کیا، جس کی وجہ سے فوڈ سیفٹی سیکٹر کو بہتر طریقے سے فروغ دیا جاسکے۔

احسن اقبال منیجر ہوٹل آواری نے سیاحت کے لیے جانے والے لوگوں کو ایئر لائن اور ہوٹل میں محفوظ خوراک فراہم کرنے کے بارے بتایا۔

شاداب رمضان آپریشن کوفہ فوڈ سعودیہ ، عباس رانجھا منیجر رامادا ہوٹل ، محمد اویس اسسٹنٹ منیجر کوالٹی اشورنس ایئر بلیو فلائٹ کیٹرنگ نے ہوٹل میں استعمال ہونیوالی سبزیاں اور دوسری تمام چیزوں کی صفائی اور محفوظ خوراک فراہم کرنے کی تاکید کی۔

دیگر شرکاء میں ڈاکٹر محمد توصیف سلطان ، چیئرمین ہیومن نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ بی زیڈ یو ، ڈاکٹر خرم افضل ، ڈاکٹر طارق اسماعیل ، ڈاکٹر راحیل سلیمان ، ڈاکٹر عدنان امجد ، ڈاکٹر قمر سلیم ، دیگر معزز مہمان بھی شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button