Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی : انٹرن شپ کےلئے انٹرویو کا اہتمام

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کرئیر ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام ایگرو پیڈ انٹرن شپ کے حوالے سے طلباء و طالبات کے لئے یونیورسٹی میں آن لائن ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انعقاد کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ڈین فکیلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائر نمنٹل سائنسز نے کہا کہ کیریئر سنٹر آپ لوگوں کے لئے اس طرح کے مواقع کی تلاش میں رہتا ہے۔
آپ لوگ اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

ڈاکٹر محمد اشتیاق گجر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیریئر ڈویلپمنٹ و پلیسمنٹ آفس کی طرف سے پہلے سال 12 ریکروٹمنٹ ڈرائیوز کا انعقاد کیا گیا ، جس سے یونیورسٹی کے طلباء وطالبات استفادہ ہوکر باعزت روزگار حاصل کر چکے ہیں۔

اسی طرح ہر سال انٹرنشپ پروگرام کے تحت پرائیویٹ سیکٹر میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد میں پیڈ انٹرنبشپ حاصل کرتے ہیں۔

90 طلباوطالبات نے آن لائن ٹیسٹ میں حصہ لیا، جس میں سے 68طلبا کامیاب قرار پائے ،اور ان کا انٹرویو کمپنی کی طرف سے لیا گیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فہد رومانی نے بریفنگ دی، اور کمپنی میں انٹرن شپ کرنے کے بارے آگاہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button