جامعہ زکریا : شعبہ علوم اسلامیہ کے چیئرمین کی بادشاہی
زکریا یونیورسٹی، شعبہ علوم اسلامیہ کے چیئرمین بغیر رخصت و اسٹیشن لیو لاہور کی جامعہ میں امتحان لینے چلے گئے، اپنی غیر موجودگی میں کسی کو قائم مقام چیئرمین نہ بنایا ۔
تفصیل کے مطابق بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اسلامیات کے چیئرمین بغیر رخصت و اسٹیشن لیو جامعہ پنجاب لاہور امتحان لینے چلے گئے، اور حیران کن طور پر کسی سینئر استاد کو شعبہ میں چیئرمین نہیں بنایا تاکہ مبینہ پی ایچ ڈی کے داخلوں میں بے قاعدگی ظاہر نہ ہوں، گزشتہ روز بھی دفتری اوقات میں حاضر نہ ہوئے۔
تقریباً 17 دن بعد فہرست آویزاں کی گئی پروفیسرز نے جب چیئرمین کی بنائی ہوئی لسٹ دیکھی تو اس میں ایچ ای سی گیٹ ٹیسٹ پاس طلباء طالبات کے نام موجود نہ تھے، جس پر انہوں نے احتجاج کیا تو سینئر پروفیسرز نے لسٹ درست کرنے اور گیٹ ٹیسٹ پاس طلباء طالبات کے نام شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی، مگر سارا دن دن انتظار کے باوجود کسی ایک طالب علم کو بھی داخلہ نہ مل سکا۔
دو ہفتے گزرنے کے باوجود یونیورسٹی کے دوسرے شعبہ جات میں داخلے مکمل ہو چکے ہیں، مگر یہاں ابھی لسٹ تک نہ لگ سکی۔
طلباء اور والدین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید محمد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شعبہ اسلامیات کے معاملات کی اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر بے ضابطگیوں کے مرتکب چیئرمین کو ہٹا جائے۔