Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ٹیسٹ: کامران غلام کی ڈیبیو میچ میں سنچری، 13 پاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں شامل

پاک انگلینڈ ٹیسٹ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے اپنا انتخاب درست ثابت کرتے ہوئے کئیرئر کی پہلی سنچری بنا ڈالی، اور ڈیبیو پر سنچری کرنے والے 13 بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

29 سالہ آل راؤنڈر کامران غلام نے اپنے پہلے میچ میں سنچری بناتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا اور 13 بلے بازؤں کے ساتھ نام لکھوا لیا جنہوں نے یہ ریکارڈ قائم کیا، ان کی سنچری میں 1 چھکا اور 9 چوکے شامل تھے۔

کیریئر کا آغاز سنچری کے ساتھ کرنا ہمیشہ ہی ایک اعزاز رہا ہے۔ یہ اعزاز 115 ٹیسٹ کرکٹرز نے حاصل کیا ہے ان میں سے 13 پاکستانی ہیں، تازہ ترین اضافہ کامران غلام ہیں۔ملتان میں دوسری بار ایسا ہورہا ہے۔

خالد عباد اللہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز تھے۔ آسٹریلوی ٹیم نے اکتوبر 1964 میں واحد ٹیسٹ میچ کے لیے کراچی کا دورہ کیا اور عباد اللہ قومی ٹیم کے لیے پہلی بار کھیل رہے تھے۔

1976 میں جاوید میاں داد نے نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں 19 سال کی کم عمری میں یہ کام کردیا۔میانداد کے ریکارڈ کو پانچ سال بعد ایک اور پاکستانی بلے باز سلیم ملک نے پیچھے چھوڑ دیا۔

مارچ 1982 میں کراچی میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے سلیم ملک نے دوسری اننگز میں اپنے کپتان میانداد کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 162 رنز کی شراکت داری کی اور 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 18 سال اور 323 دن کی عمر میںٹیسٹ سنچری بنانے والے سب سے کم عمر ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ یہ ریکارڈ 19 سال تک قائم رہا۔

محمد وسیم اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے اگلے پاکستانی بن گئے۔ نومبر 1996 میں لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے دوسری اننگز میں 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی پر 1997 میں پاکستان کا اپنا پہلا دورہ کیا۔ پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا گیا اور پاکستان کو علی نقوی ایک نیا اوپنر ملا۔ نقوی ثابت قدم رہے اور اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر پہلی سنچری تک پہنچ گئے۔ 115 رنز کی اننگز کھیلی۔

ایک اور ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر اظہر محمود نے 128 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹیسٹ کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ تھا کہ ایک ہی طرف سے دو ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں نے ایک ہی اننگز میں سنچریاں بنائیں۔ یہ ریکارڈ آج بھی بے مثال ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button