پی ایس ایل 9 : کراچی کنگز نے بالآخر فتح کا ذائقہ چکھ لیا
پی ایس ایل 9 کے چھٹے میچ میں بابر اعظم کی ایک اور ففٹی رائیگاں، پشاور زلمی کو دوسری شکست کا سامنا، کراچی کے کنگز لیگ میں پہلی فتح اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ پشاور زلمی کو مسلسل دوسری شکست، کراچی کنگز فتح کی پٹری پر آگیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بدھ کو کھیلے گئے میچ میں بابراعظم الیون پہلے بیٹنگ کرکے ناکام ہوئی۔کراچی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
زلمی جو ایک موقع پر108 رنز 3 وکٹ پر تھے، اور 13 واں اوور جاری تھا،یہاں وکٹ گرتے ہی پھسل گئے اور اگلی 7 وکٹیں اسکور میں 46 رنزکا اضافہ کرسکیں، ٹیم ایک گیند قبل 154 پر باہر ہوگئی۔
کپتان بابر اعظم نے51 بالز پر 72 رنز کی اننگ کھیلی، مسلسل دوسری ہاف سنچری تھی لیکن رائیگاں گئی،اس دوران انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں دس ہزار رنز مکمل کئے، وہ تیز ترین دس ہزار رنزبنانے والے بیٹر بن گئے،انہوں نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑا۔
کراچی کنگزکی جانب سے میر حمزہ نے 28 رنز دے کر 3 اور حسن علی نے 30 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 19 گیندوں قبل 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے 7 وکٹ کی جیت نام کی۔
شان مسعود 12 اور شعیب ملک 29 رنزبناکر گئے۔کیرون پولارڈ نے جارحانہ بیٹنگ کی اور وقار سلام خیل کے ایک اوور میں 26 رنزبنائے، یہ اسپنر مہنگے رہے۔
انہوں نے 4 اوورز میں 54 رنزکے عوض ایک وکٹ لی۔کیرون پولارڈ نے 21 بالز پر 49 رنزبنائے۔4چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
اس فتح کے ساتھ ہی کراچی کنگز 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کا چھٹا اور آخری نمبر ہے، یہ اس کی مسلسل دوسری شکست ہے۔