Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

دی ویمن یونیورسٹی میں یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں واک اور تقریب کا انعقاد

ترجمان کے مطابق ملک بھر کی طرح ویمن یونیورسٹی میں بھی یوم استحصال کشمیر اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ ‘کشمیر بنے گا پاکستان’، تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر کلثوم پراچہ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یوم استحصال 5 اگست 2019 کو مودی سرکار کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کی غیر آئینی تنسیخ کے خلاف احتجاج کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے اقوامِ متحدہ کی قرارداد اور ہندوستانی آئین اور مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو ناجائز طور پر غصب کردیا تھا، 5 اگست 2019 سے اب تک 1100 سے زائد املاک نذر آتش اور 21000 سے زائد کشمیری جیل میں قید کردیے گئے۔

بھارت آزادی کے بعد سے خود کو سیکولر ملک کے طور پر پیش کرتا رہا ہے جبکہ سچ یہ ہے کہ انڈیا ہمیشہ سے ایک ہندو ملک رہا ہے، موجودہ صورتحال میں میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو ناصرف ختم کیا جا رہا ہے بلکہ ان کے انسانی حقوق اور خطے کے امن کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے۔

عالمی برادری اور مسلم ممالک کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائیں اور ان کی مدد کریں، بعد ازاں واک کی گئی طالبات او ر فیکلٹی ممبران نے ‘کشمیر بنے گا پاکستان’ کے نعرے لگائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button