Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایچ ای ڈی میں جعلی تبادلے پکڑے گئے،سیکرٹری کا بڑا قدم
ایچ ای ڈی میں بوگس اٹیچمنٹ تبادلے پکڑے گئے ، سیکرٹری نے معاملہ انٹی کرپشن کو بھجوادیا۔
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے51 لیکچررز و دیگر گریڈ سترہ کے بوگس اٹیچمنٹ کے آرڈرز پکڑ لیے، جس میں تین سیکشن آفسر ملوث پائیں گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ای ڈی میں اس طرز پر کرپشن کا بازار کئی برسوں سے چل رہا تھا، جس میں سیاستدانوں کی سفارش، بیوروکریسی کے فون کے بعد بچ جانے والی سیٹوں پر رشوت لیکر تعیناتی کی جارہی تھیں۔ ابتداء میں ٹیچر کو اٹیچمنٹ پر کالج میں ایڈجسٹ کیا جاتا تھا، پھر سیٹ خالی ہونے پر مستقل کردیا جاتا تھا
سیکشن آفیسرز لیول پر یہ دھندہ کافی عرصے سے چل رہا تھا، جب سیکرٹری جاوید اختر نے ایک شکایت پر ایکشن لیا تو 51 تبادلے بوگس نکلے ، جس پر یہ تبادلے منسوخ کردئیے گئے اور ملزموں کے خلاف کیس انٹی کرپشن کو ارسال کردیا گیا ہے ۔