سابق ڈی ڈی ای او زنانہ سے سرکاری ریکارڈ اور گاڑی کی برآمدگی کےلئے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا
سابق ڈی ڈی ای او ملتان زنانہ سلطانہ رانا کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر سیکرٹری ایجوکیشن نے عہدے سے ہٹاتے ہوئے پیڈابایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیا تھا ، مگر وہ جاتے جاتے تمام سرکاری ریکارڈ اور گاڑی بھی ساتھ لے گئیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
کرپٹ ڈی ڈی ای او کی بحالی کی کوشش، اساتذہ کا شاہ محمود کے گھر کے سامنے احتجاج
جس پر سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر خان نے ڈپٹی کمشنر ملتان کو مراسلہ تحریر کردیا کہ یکم اگست کو سابق ڈی ڈی ای او زنانہ سلطانہ رانا کو اختیارات سے تجاوز کرنے، اور کرپشن کی الزامات کے تحت عہدے سے الگ کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں۔
سابق ڈپٹی ڈی ای او جاتے جاتے سرکاری گاڑی بھی لی گئی
مگر انہوں نے عہدہ چھوڑتے ہوئے سرکاری ریکارڈ جس میں ڈائری رجسٹرڈ، ڈسپیج رجسٹرڈ، چیک بکس اور سرکاری گاڑی شامل تھی، اپنی پیش رو کے حوالے نہیں کی ۔
یہ بھی پڑھیں۔
ڈپٹی ڈی ای او زنانہ ایلمنٹری کرپشن ثابت ہونے پر عہدے سے فارغ
جس کی شکایت ڈپٹی ڈائریکٹر نے بھی کی، اس لئے سلطانہ رانا کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کی جائے، اور سرکاری ریکارڈ اور گاڑی برآمد کرائی جائے ۔