جنوبی پنجاب کے طلباء کے لئے خوشخبری ؛ انجینئرنگ یونیورسٹی کے شعبہ جات کو لیول ٹو کی ایکریڈیشن مل گئی
پاکستان انجینئرنگ کونسل پی ای سی کے ممبران نے اس سلسلے میں یو ای ٹی ملتان کا دورہ ستمبر 2022 میں کیا تھا۔
اس کا کریڈٹ وائس چانسلر ایم این ایس یو ای ٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو جاتا ہے جن کی انتھک کوششوںاور رہنمائی سے یو ای ٹی ملتان کو یہ اعزاز حاصل ہواہے۔
اب ایم این ایس یو ای ٹی ملتان کے طلباءواشنگٹن اکارڈ کے تحت باہر کے ممالک میں با آسانی اپنے روزگار کے سلسلے میںجاب حاصل کر سکتے ہیں۔
وائس چانسلر نے انجینئرنگ شعبہ جات کے انچارجز کو مبارکباد دی اور کہاکہ ان کی انتھک کوششوں کی وجہ سے یونیورسٹی تعلیم کے عالمی معیار تک پہنچ چکی ہے ، جوجنوبی پنجاب کے طلباءوطالبات کیلئے انتہائی خوشی کی بات ہے وائس چانسلر نے سب فیکلٹی ممبران اور طلبہ کو بھی مبارکباد دی۔
بعد ازاں وائس چانسلر نے یو ای ٹی کادورہ کرنے والی چھہ رکنی آنسٹیٹیوشنل پرفارمنس ویلویشن (آئی پی ای )ٹیم کوٹیکنیکل واکیڈمک معاملات بارے بریفنگ دی، اور انہیں یونیورسٹی کامکمل دورہ کرایا، ٹیم چار روز تک یوای ٹی میں قیام کرے گی، مختلف ٹیکنیکل شعبہ جات کی جانچ پڑتال بھی کرے گی۔