Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کھل گئے، حاضری میں کمی

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سکول موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کھل گئے، حاضری میں کمی، اساتذہ بھی سردی کی وجہ سے سکول نہ پہنچ پائے۔

تفصیل کے مطابق پنجاب نجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے، تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر طلباء طالبات خوش دکھائی دئے، صبح کے اوقات میں دھند کی وجہ سے بہت سے طلباء نے پہلے روز سکول سے چھٹی کرلی جبکہ متعدد سکولوں سے اساتذہ کی غیر حاضری کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جن کو محکمہ سکولز کی طرف سے کارروائی کا عندیہ دے دیاگیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب چھٹیوں کی کوئی گنجائش نہیں اساتذہ کو اپنی ذمے داری نبھانا ہوگی جبکہ طلباء کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھلنے سے ہم اپنی پڑھائی دوبارہ سے ٹیچرز کی رہنمائی میں جاری رکھ سکیں گے۔

تعلمی اداروں کے کھلنے پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ سالانہ امتحانات میں کچھ ہفتے باقی رہ گئے ہیں،تعلیمی ادارے بروقت کھلنے سے بچے سالانہ امتحانات کی تیاری کرسکیں گے، سکولوں میں پہلے روز حاضری نسبتاً کم ہے، امید ہے ایک دو روز میں حاضری پوری ہو جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button