ٹیکسٹائل کالج زکریا یونیورسٹی میں ملائشیا کے وفد کی آمد
کالج آف ٹیکسٹائل انجنئیرنگ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے دورے پر آ ئے ملائیشیا اور انڈونیشیا کے مختلف جامعات کے ٹیکسٹائل کے شعبہ سے وابستہ اساتذہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی سے ملاقات کی۔
دورہ یورپی یونین کے پراجیکٹ سمارٹیکس کا حصہ ہے، اس دورے کا مقصد تینوں ممالک کے مابین ٹیکسٹائل کی تعلیم اور جدید نصاب کو تشکیل دینے کے علاوہ ریسرچ کی مشترکہ سرگرمیوں کی ترویج ہے۔
ڈاکٹر عبدالوقار راجپوت جو اس وقت ادارہ میں بطور ایسوسی ایٹ فرائض انجام دے رہے ہیں، اور اس پراجیکٹ کے ہیڈ ہیں نے اس امر کا اظہار کیا کہ اس پراجیکٹ سے ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے شعبہ میں نہ صرف طلباء مستفید ہونگے، بلکہ انڈسٹری کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔
پرنسپل کالج ڈاکٹر عامر عباس نے کالج میں بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد کو سراہا، اور کالج اور یونیورسٹی کے لئے خوش آئند قرار دیا۔