مناہل شہید میموریل شجر کاری مہم کا افتتاح
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پلانٹ فار لائف سوسائٹی، گرین یوتھ موومنٹ کلب اور ڈائریکٹوریٹ آف مینجمنٹ کے زیر اہتمام مناہل شہید میموریل شجرکاری مہم کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کیا۔
شجرکاری مہم میں پی ایچ اے ملتان اور (OGDCL) کے تعاون سے 200 سے زائد مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ یونیورسٹی تمام اداروں کے ساتھ مل کر حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کے پلانٹ فار پاکستان پروجیکٹ پر بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہے۔
انچارج پلانٹ فار لائف سوسائٹی ڈاکٹر مقرب علی ایسوسی ایٹ پروفیسر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی شجرکاری مہم کا پورے ملک میں آغاز کیا جائے گا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں اور سموگ سے بچا جا سکے۔
شجرکاری مہم کے اختتام پر مناہل شہید کے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے خصوصی دعا کروائی۔
اس موقع پر ڈاکٹر گلزار اختر،ڈاکٹر عابد حسین،(صدر پی ایل ایس)شاہ زین ہاشمی،محمد حنظلہ،جنرل سیکرٹری کمیل رضا اور ان کی دیگر ٹیم موجود تھی، جنہوں نے اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنایا۔