ایم ڈی پیف منظر جاوید علی کا پیف ریجنل آفس راولپنڈی کا دورہ
مٹنیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) منظر جاوید علی نے پیف ریجنل آفس راولپنڈی کا دورہ کیا، اور ریجنل آفس راولپنڈی کی تمام ٹیم سے تفصیلی ملاقات کی۔
ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی نوید عباس نے ایم ڈی پیف کو خوش آمدید کہا اور پیف نارتھ ریجن کے مختلف تعلیمی پروگرامز پر مفصل بریفنگ دی۔
اس موقع پر نیشنل اور انٹرنیشنل ڈونرز کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر نے ایم ڈی پیف کو بتایا کہ ماضی میں CSR پروگرام کے ذریعے مختلف ڈونرز پیف سکولوں میں بہتری لانے کے لئے مختلف سہولیات فراہم کرتے رہے ہیں۔
اس حوالے سے مزید محنت کر کے نیشنل اور انٹر نیشنل ڈونرز سے پیف سکولوں میں سہولیات کی بہتری کے لئے سپورٹ حاصل کی جا سکتی ہے۔
اس موقع پر ایم ڈی پیف نے کہا کہ پیف ایک بہترین ادارہ ہے، جو محدود وسائل کے ساتھ بہترین تعلیمی خدمات مہیا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیف کے سکولوں میں سہولیات کے فقدان کے خاتمے کے لئے ڈونرز کی توجہ حاصل کی جا سکتی ہے۔
مزید براں ایم ڈی پیف نے ریجنل ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ساتھ پیف کے لانگ ٹرم منصوبوں اور نارتھ ریجن کے تعلیمی منصوبوں کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
آخر میں ایم ڈی پیف نے ریجنل آفس کے تمام سٹاف سے ملاقات کی، اور پیف میں بہتری کے لئے اُن سے تجاویز بھی طلب کیں۔
ریجنل آفس کے ڈائریکٹر نوید عباس اور تمام سٹاف نے راولپنڈی آفس کے دورے پر ایم ڈی پیف کا شکریہ ادا کیا۔