ایمرسن یونیورسٹی میں محفل میلاد
ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں محفل میلاد کا انعقاد وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سر پرستی کیا گیا ۔
ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں جشن عیدمیلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں نعت و قرات سوسائٹی کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف وائس چانسلر میاں نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر تھے، میلاد شریف میں یونیورسٹی کے طلباء نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے ۔
اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے پیٹرن قرات و نعت سوسائٹی پروفیسر فرح وسیم ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر مسعود رضوی اور تمام طلباء و طالبات کو جشن عیدمیلادالنبی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ اللّٰہ نے ہمیں حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا امتی بنایا ہے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ ہم محمد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے کلمہ گو ہیں یہ ہمارے رب کا ہم پر خاص احسان ہے کہ اس نے ہمیں اپنے حبیب کا چاہنے والا بنایا ہے، اور بطور انسان اور ایک اچھے مسلمان کے ہمارا فرض اولین ہے کہ ہم اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر اللہ کی محبت کے حق دار بن سکیں۔
آخر میں پیارے نبی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے حصور سلام پیش کیا گیا، اور ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا مانگی گئی۔
محفل میلاد کی نقابت کے فرائض شعبہ کمیسٹری کے قمر محی الدین نے سر انجام دئیے، محفل میں استاتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد ،شریک ہوئی۔