Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو ہائیڈرو یونین کا بڑا احتجاج

میپکو ریجن میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی ہدایات کے مطابق محکمہ بجلی کے لائن سٹاف کے المناک حادثات روکنے، میپکو میں اسٹاف کی شدید کمی اور نئے اسٹاف کی بھرتی نہ کرنا،ڈیلی لیبر،کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نا کرنے، مختلف فیڈرز کی نجکاری اور محکمہ بجلی کے منافع بخش ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور گدو پاور ہاؤس کی نجکاری کرنے کے خلاف پاکستان بھر کی طرح یوم احتجاج منایا گیا۔

میپکو ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج سے ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر نے وزیراعظم پاکستان سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ نجی ہاؤسز اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کے بجائے ان کی کارکردگی کو بہتر کریں۔
بجلی کے تھرمل پاور ہاؤس کے فی یونٹ ریٹ کم کرا کر بجلی کی مہنگائی ختم کرائیں۔

ریجنل سیکرٹری چودھری محمود امجد نے کہا ماضی میں بھی نجکاری کے حوالے سے کے تجربات بری طرح ناکام ہو چکے ہیں،کیوں کہ نجی تھرمل پاور ہاؤس اور کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی،ملتان،راولپنڈی کمپنی عوام کے مطالبہ پر واپڈا کے حوالے کرنا پڑا تھا۔

ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ نے کہا محکمہ مجلی میں آدھے سے زیادہ اسٹاف کی شدید کمی ہونے کے باعث 66 کارکن لائن سٹاف دوگنا کام کرنے کی وجہ سے پچھلے سال شہید ہو گئے۔

ڈپٹی ریجنل چیئرمین سجاد بلوچ نے کہا کارکنوں سے باہمی مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کیے جائیں۔ورنہ ملازمین اسلام آباد کی جانب بات کرنے پر مجبور ہوں گے۔

زونل چیئرمین بہاولپور چوہدری شبیر گجر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بطور یونین ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور محب وطن عناصر سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ معاشرے میں غربت اور جہالت بے روزگاری دور کرانے اور قومی اقتصادی خود کفالت قائم کرنے کے لئے محنت کی عزت اور امیر و غریب کے درمیان فرق دور کروائیں۔

خانیوال روڈ بلاک ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام درھم برھم ہو گیا،تاہم ایمبولینسز کو راستہ دیا جاتا رھا۔

میپکو ریجن کے تمام سرکل میں یوم احتجاج بھرپور انداز سے منایا گیا۔شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں مطالبات کے حق میں بینر اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔

احتجاج میں الطاف مہار،طارق صدیقی،سجاد مستوئی،شفیع سلیم،سید عاطف زیدی،نذیر اعوان، چوہدری شاہد،چوہدری اظہر،رانا عمران،اکرام آرائیں، میاں علیم،مسعود علوی،چوہدری زلفی،مدثر بھٹی،اکبر علی،فلک شیر بلوچ،شباب خان،مظہر عباس،کامران جعفری، شاہد ملک،مسرور زیدی،محمد یعقوب،امیر غوری، ذیشان پیرزادہ،میاں نذیر،رانا نواز،عارف ذکی، راؤ جاوید،الطاف حسین،رانا عدنان،عمیر بلوچ،ساجد بھٹہ،محمّد اقبال، راؤ شکیل،جعفر سندھو،عمران کاظمی، جعفر اقبال،مجاہد خان، راؤ عمران،شاہد بشیر، انوار گجر، آصف بلوچ،راؤ وکیل،عثمان لیاقت،عقیل زاہد، جاوید اشرف،اکمل بدر،عبداللہ باسط،عمران گجر،رانا نوید، محمد سہیل،اویس بخاری،وقار سہوترہ،محمد جاوید، صفدر عباس،عدیل امیر،امجد حسین،رانا ارسلان، محمد رمضان،چاچا یوسف،خادم حسین,محمد شرجیل،شیخ فیاض و دیگر عہدیداران اور ملازمین کی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button