Breaking NewsSportsتازہ ترین
مائیکل ایتھرٹن کا جوئےروٹ کو ریکارڈ قائم کرنے پر خراج تحسین
سابق انگلش کرکٹر مائیکل ایتھرٹن نے جوئے روٹ کو الیٹر کک کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور بنانے کا ریکارڈ توڑنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
ملتان اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن جوئے روٹ اور انگلینڈ کےلئے یاد گار دن ہے، اور میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے وہ باؤنڈری براہ راست دیکھی، جس پر انہوں نے یہ تاریخ ساز ریکارڈ قائم کیا۔
انہوں نے ان 12 سالہ کیرئیر پر بات کرتے ہوئے کہ ان میں وہ پوٹینشل موجود ہے جس کی بنیاد پر مزید ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ جوئے روٹ 67 کے انفرادی رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جب انہوں نے چوکا لگا کر الیسٹر کک کا ریکارڈ توڑا۔