Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری سکولوں میں چھٹی کے بعد مڈل اور میٹرک ٹیک کی کلاسسز شروع کرنے کا فیصلہ
سرکاری سکولوں میں چھٹی کے بعد مڈل اور میٹرک ٹیک کی کلاسسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہرضلع میں ان کلاسز کے لئے سکولوں کا انتخاب کیا جائے گا۔
ہر تحصیل میں 2 سکولوں کا ٹیکنیکل ایجوکیشن کیلئے انتخاب کیاجائے، ٹیکنیکل ایجوکیشن کیلئے لڑکیوں اور لڑکوں کیلئے الگ الگ سکول ہونگے، بہترین آئی ٹی اور سائنس لیب والے سکولز کا انتخاب کیا جائے گا۔
ٹیکنیکل ایجوکیشن کیلئے ہر سکول میں الگ سے 2 کلاس روم رکھے جائیں گے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے بہترین سکولوں کا ڈیٹا مانگ لیا۔بہترین آئی ٹی و سائنس لیب والے سکولوں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن دی جائے گی۔
گرافک ڈیزائنگ، پلمبنگ، الیکٹریشن، ڈریس میکنگ، بیوٹیشن، کوکنگ اور میڈیا پروڈکشن کے کورسسز کروائے جائیں گے۔