Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ایک قدم اور آگے، ایمرجنسی پاور بھی استعمال کرلی

وی سی آفس سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ نے رجسٹرار کو معطل کردیا ہے، اس وقت یونیورسٹی میں الیکشن کا ماحول ہے ، اس لئے 16(3) تین پاور استعمال کرتے ہوئے ایڈیشنل کنٹرولر زبیر خان کو رجسٹرار کا اضافی چارج بھی دیا جاتا ہے، وہ تا حکم ثانی کام کرتے رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کا وائس چانسلر کون؟ اقتدار کی جنگ چھڑگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینڈیکیٹ کی پاور قائم مقام وائس چانسلر بھی استعمال نہیں کرسکتا ، گورنر اور چانسلر کا حکم ہے کہ اگر بہت ایمرجنسی میں یہ اختیارات استعمال بھی کرنے پڑیں تو اس کے مقررہ ایس او پیز پورے کرنے پڑیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان : زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس؛ سپریم کورٹ نے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو معطل کر دیا

اس لئے پرو وائس چانسلر کے یہ عمل قانونی گرفت میں آسکتا ہے انہیں اس بارے میں قانونی پیچیدگیوں سے آگاہ کیا گیا تھا کہ جس آفیسر کو رجسٹرار لگایا جارہا ہے ، وہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ٹیڈاپ کیس کے مرکزی ملزموں میں شامل ہے، جس کا کیس ایف آئی اے میں چل رہا ہے ان کو بڑی اور اہم سیٹ پر تعیناتی دینا مناسب نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : موبائل فون کے جعلی بل جمع کرانے والے پرووائس چانسلر کو بچانے کی کوشش، مزید 7 اساتذہ بھی پکڑے گئے

دوسری طرف سپریم کورٹ کی طرف سے تاحال وائس چانسلر اور رجسٹرار بارے کوئی احکامات موصول نہ ہوسکے، جس کی وجہ کیمپس پر چھائی بدنظمی ختم نہ ہوسکی، تمام کام ٹھپ رہا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں کرپشن کا راج، پرووائس چانسلر کے موبائل فون کے جعلی بل پکڑے گئے

دوسری طرف پرو وائس چانسلر نے سینڈیکیٹ کے اجلاس کی تیاری شروع کردی، گذشتہ روز اجلاس کے ایجنڈے کی تیاری کے سلسلے میں کچھ پروفیسرز سے ملاقاتیں بھی کیں ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : پرو وائس چانسلر کا مراسلہ، سینڈیکیٹ الیکشن متنازع ہوگئے

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آج جیتنے والے ممبران سینڈیکیٹ کا نوٹیفکیشن کے بعد سینڈیکیٹ کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا ۔

امکان ہے 12فروری کا یہ اجلاس منعقد ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button