جامعہ زرعیہ: انسٹیٹیوشنل بائیو سیفٹی کمیٹی(آئی۔بی۔سی) کی چوتھی میٹنگ
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انسٹیٹیوشنل بائیو سیفٹی کمیٹی(آئی ی۔بی۔سی)کی چوتھی میٹنگ منعقد کی گئی،جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کی۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے تمام ممبران کو بائیو سیفٹی کی اہمیت اور آئی بی سی کی ذمہ داریوں کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔مزید تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے ممبران کو جامعہ کی طرف سے ہر قسم کی مدد اور ضروری تربیت کے حوالے سے سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
ممبران نے ہر نئی آنے والی ٹیکنالوجی کو سمجھنے اور اس کے مطابق قانون سازی کرنے پر اتفاق کیا۔
بائیو سیفٹی آفیسر ڈاکٹر ذوالقرنین خان نے ممبران کو بتایا کہ زرعی یونیورسٹی آگاہی اور تربیتی پروگرام منعقد کروانے میں پیش پیش ہے۔
اس میٹنگ میں پرائیویٹ اور سرکاری اداروں سے ڈاکٹر تصور حسین ملک،ڈاکٹر سعید احمد، عبدالغفار گریوال، ڈاکٹر خالد رفیق،ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،ڈاکٹر جنید علی خان،ڈاکٹر سلمان مبارک،ڈاکٹر حماد ندیم اور ڈاکٹر عمارہ وحید نے شرکت کی۔