Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی کا سپورٹس گالا شروع ہوگیا

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سپورٹس گالا کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کیا۔

پہلے دن مختلف مقابلہ جات کرکٹ میں 23 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، فٹبال میں 12 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔ مردوں کی میراتھون ریس میں کمپیوٹر سائنس کے طالب علم طلحہٰ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ مجیب اور رحمان اور راشد نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
آج بروز جمعہ بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلہ جات سپورٹس کمپلیکس کلمہ چوک میں منعقد ہوں گے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں جیسا کہ سپورٹس طلباء و طالبات میں نکھار پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، جس سے نہ صرف ان کی دماغی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ جسمانی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔

سپورٹس انچارج ڈاکٹر ارقم اقبال نے کہا کے کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوانوں میں مثبت سوچ اور سپورٹس مین اسپرٹ آتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے گھڑ سواری کے مقابلہ جات کا انعقاد دیہی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے، سپورٹس گالا اگلے ہفتے بھی جاری رہے گا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر سلمان قادری، پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر تنویر احمد،ڈاکٹر فواد احمد ظفر سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button