زکریا یونیورسٹی اور میزان بینک میں ایم او یو سائن
بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور میزان بینک کے مابین ایم او یو سائن کیا گیا ۔
مفاہمتی یادداشت کی تقریب کمیٹی روم میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کی، جبکہ اس تقریب میں میزان بینک کے جنرل منیجر عابد حسین ، وقاص نظامی ، محمد زاہد ، شعبہ کامرس کے چیئرمین ڈاکٹر حنیف اختر ، ڈاکٹر ذیشان محمود ، ڈاکٹر مسعود الحسن ، ڈاکٹر اللہ بخش ، ڈاکٹر آصف یاسین ، ڈاکٹر خاور و دیگر نے فکیلٹی ممبران نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں کراچی سے بینک کے شریعہ ہیڈ احمد علی صدیقی اور سہیل خان نے آن لائن شرکت کی ۔
اس موقع پر جنرل منیجر ثبنک نے شعبہ کامرس کے لئے 25 لاکھ روپے کا چیک وائس چانسلر کو دیا ، جبکہ کامرس فکیلٹی ڈویلپمنٹ کے لیے پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا ۔
ایم او یو کے تحت شعبہ کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے بینک ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ایم او یو کو یونیورسٹی اور شعبہ کامرس کے لئے انتہائی سود مند قرار دیا ۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر حنیف اختر نے میزان بینک کی مینجمنٹ اور ملتان کے افسران کے بھرپور تعاون پر تہمیتی کلمات ادا کیے۔
اس موقع وائس چانسلر نے میزان بینک کے افسران کے مابین شیلڈز بھی تقسیم کیں، اور بعد ازاں یونیورسٹی فاریسٹ کا بھی دورہ کرایا گیا جہاں یادگاری پودا بھی لگایا گیا۔