زکریا یونیورسٹی اور نانجنگ یونیورسٹی چائنا میں ایم او یو سائن ہوگیا
بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور نانجنگ یونیورسٹی چائنا کے درمیان عالمی تاریخ کی تدریس اور تحقیق و طباعت سے متعلق تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
یادداشت پر بہاء الدین زکریایونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی اور نانجنگ یونیورسٹی چائنا کے نائب صدر وانگ زیلن نے دستخط کیے۔
وانگ زیلن نے پاکستان اور چائنا کے درمیان تعلقات کے فروغ میں بہاء الدین زکریایونیورسٹی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق کے کردار کو سراہا اور دونوں اداروں کے درمیان منصوبہ کی تکمیل پر خوشی کا اظہارکیا۔
وائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرمنصو راکبر کنڈی نے دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو سراہا ۔
اس موقعہ پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری ، رجسٹرار صہیب راشد خان ، ڈائریکٹر شعبہ اورک پروفیسر ڈاکٹرنجم الحق اور چیئرمین شعبہ تاریخ پروفیسر محمد شفیق بھٹی بھی موجود تھے ۔
جبکہ نانجنگ یونیورسٹی سے ڈائریکٹر انٹرنیشنل آفس ، ڈائریکٹر سکول آف ہسٹری اور پروفیسر یوونجی بھی موجود تھے۔