ایف جی ای آئی اور "ایمنگ چینج فار ٹومارو” کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط
فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (کینٹ اینڈ گیریژنز) ڈائریکٹوریٹ اور ایک این جی او "ایمنگ چینج فار ٹومارو” کے درمیان مفاہمت کے خط پر دستخط کرنے کی ایک رسمی تقریب ایف جی ای آئی ڈائریکٹوریٹ، راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔
مفاہمت کا مقصد ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنےکے لیے ایک تعلیمی ادارے کا قیام ہے۔
اس موقع پر ڈی جی ایف جی ای آئیز میجر جنرل محمد اصغر اور ایمنگ چینج فار ٹومارو کے سی ای او سید مبشر علی شاہ بنوری سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
ڈی جی ایف جی ای آئیز نے ٹرانس کمیونٹی کو مواقع فراہم کرنے اور انہیں پاکستان کے خود مختار، باعزت اور ذمہ دار شہری بنانے میں ایمنگ چینج فار ٹومارو کے انمول کردار کو سراہا۔
ادارے کو "گیٹ وے (بااختیار ٹرانس کمیونٹی تعلیم اور ہنر کے ذریعے)” کا نام دیا گیا ہے، اور یہ ادارہ معاشرے میں ایک نتیجہ خیز اور صحت مند تبدیلی کی راہ ہموار کرے گا۔