Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف اور لمز میں ایم او یو سائن ہوگیا
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) کے مابین پیف کے تعلیمی منصوبوں پر علمی تحقیق کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔
معاہدے پر منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید اور ڈین سکول آف ایجوکیشن لمز ڈاکٹر طارق جدون نے دستخط کیے۔
پیف ترجمان کا کہناہے کہ اس معاہدے کا مقصد پیف کے تعلیمی منصوبوں پر علمی تحقیق کرنا ہے۔ علمی تحقیق سے تعلیمی منصوبوں کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے گا۔ تحقیق کے لیے موضوعات پیف کی طرف سے دیے جائیں گے۔
جن پر لمز یونیورسٹی کے ریسرچ سکالرز، بی ایس (آنرز)، ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی طلباء تحقیق کریں گے۔