Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو: ملتان سرکل کابڑا اعزاز، پہلے نمبر پر براجمان

میپکو ریجن میں کارکردگی کے حوالے سے ملتان سرکل پہلے نمبر پر آگیا۔
مالی سال 2022-23 کے جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق میپکو ملتان سرکل کے لائن لاسز کی شرح میں 4 فیصد کمی کی گئی ہے، جس سے کمپنی کو کروڑوں یونٹس کی بچت ہوئی ہے، جبکہ ریکوری کی شرح 102فیصد رہی۔

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل فرحان شبیر ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے 350 نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز سسٹم میں شامل کئے گئے۔
ملتان سرکل کے 13لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی تسلسل کے ساتھ فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔

جون 2023ء میں ماہانہ ریکوری کی شرح 101.9 فیصد رہی ہے ، جبکہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بھی کامیابی سے جاری ہے۔
اگر کوئی میپکو اہلکار بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائیگا۔

بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے 350نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز سسٹم میں شامل کئے گئے۔
ملتان سرکل کے 13لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی تسلسل کے ساتھ فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔

نئے کنکشنوں کی فراہمی اور خراب میٹروں کی تبدیلی بھی ترجیحی بنیادوں پر کی جارہی ہے۔
میپکو ریجن میں ملتان سرکل کی پہلی پوزیشن بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلہ میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
جلوسوں /تعزیوں کے روٹس کے ہمراہ میپکو کی ٹیمیں ڈیوٹیاں دیں گی، اور ملتان سرکل میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ /صارفین کی شکایات کے اندراج و ازالہ کے لئے کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم میں بھی ملتان سرکل کے سٹاف تین شفٹوں میں خدمات سرانجام دیں گے۔

9اور10محرم الحرام کو لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، اور ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لئے سب ڈویژنل دفاتر میں اضافی ٹرانسفارمرز ٹرالیاں بھی تیار کی گئی ہیں، جو ٹرانسفارمرز جلنے /خراب ہونے کی صورت میں کم سے کم وقت میں نصب کی جائیں گی۔

سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن نے میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ملتان شہر میں بجلی کی طلب کے مقابلے میں بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے سلسلہ میں شٹ ڈاؤنز پرمٹ جاری کئے جارہے ہیں۔ لائن سٹاف کی قیمتی جانیں محفوظ بنانے کے لئے سیفٹی واکس کا اہتمام کیا جارہاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button