ملتان کے اسٹروٹرف کا افتتاح ہوگیا
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ملتان کے پہلے آسڑوٹرف فلڈ لائٹ اسٹیڈیم میں کمشنر ملتان الیون اور ڈی ایچ اے ملتان کے مابین ایک نمائشی میچ منعقد ہوا۔
جس میں کمشنر الیون نے ڈی ایچ اے الیون ملتان کو چھ کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
میچ کی خاص بات کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک کا خود کھیلنا تھا۔
مصنوعی روشینوں سے جگمگاتے ہاکی اسٹیڈیم میں اس میچ کو دیکھنے کے لیے جہاں عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، وہیں کمشنر الیون ملتان کی طرف سے قاسم اور عدنان انور انٹرنیشنل ہاکی پلئیر جبکہ اولمپیئن توثیق ارشد، رضوان جونیئر ۔دانیال۔عقیل نے خصوصی شرکت کی۔
جبکہ میاں ظفراللہ بھٹی۔صدر ڈی ایچ اے ملتان۔کامران شریف سیکرٹری ڈی ایچ اے ملتان۔سعید احمد نمائندہ پنجاب۔امان اللہ سینئر کھلاڑی۔ترس محی الدین ڈاریکٹر سپورٹس بی زیڈ یو۔عابدہ خان اسسٹنٹ ڈاریکٹر سپورٹس بی زیڈ یو۔پروفیسر مختار۔فاروق لطیف ڈی ایس او ملتان۔ڈاکٹر ملکہ رانی ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ فزکس وومن یونیورسٹی ملتان ، رومانہ بخاری نے وومن یونیورسٹی کی گرلز ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔
جبکہ سابق ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان چوہدری محمد صدیق ۔محمد جمیل کامران سابق ڈی ایس او۔گلزار پاشا سابق صوبائی کوچ بھی موجود تھے۔
جبکہ کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک اور رانا ندیم انجم نے میچ میں خود حصہ لیا۔
صدر ڈی ایچ اے ملتان ظفراللہ بھٹی نے کہا کہ ملتان میں ہاکی کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔
جن کے لیے یہ ہاکی اسٹیڈیم کسی نعمت سے کم نہیں اب یہاں پر کھیل میں مہارت حاصل کرکے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک پاکستان کا نام روشن کرینگے۔
رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا کہ عامر خٹک نے اس ہاکی اسٹیڈیم کے لیے بہت زیادہ کام کیا اور آج انہی کی محنت رنگ لائی ہے کہ ملتان میں ہاکی کے کھلاڑیوں کو یہ جدید اسٹیڈیم ملا ہے جہاں پر تمام سہولیات میسر ہونگی۔
میچ کے مہمان خصوصی انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ کھیلوں کے تمام شعبوں کو اپ گریڈ کرنا ہم سب کا عزم ہے۔
ملتان میں سپورٹس کے حوالے سے بے ہناہ ٹیلنٹ موجود ہے ہمارا کام صرف اتنا ہے کہ ہم نے اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے ان کو تمام تر جدید سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ ہمارے کھلاڑی دیگر ملکوں کے کھلاڑیوں کے شانہ بشانہ چل سکیں۔
یہ ہاکی اسٹیڈیم ملتان کے لیے ایک تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی یہاں پر ایک نیشنل لیول کا ہاکی کا ایونٹ کرایا جائے گا۔
اس سلسلہ میں انہوں نے ڈی ایچ اے ملتان کو جلد از جلد ایونٹ آرگنائز کرنے کے انتظامات کا کہا۔
انہوں نے ہاکی اسٹیڈیم کی تعمیر سے وابستہ تمام اداروں کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کے آخر میں مہمانوں کو شیلڈز جبکہ ونر ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافیاں دی گیں۔