ملتان ریجن پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لئے تیار، آر پی او
ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض کی ہدایت پر ملتان ریجن کے اضلاع ملتان،وہاڑی، خانیوال اور لودہراں میں شب قدر اور جمعۃالوداع کے اجتماعات کے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
اس حوالہ سے ملتان ریجن میں 2780افسران و اہلکار سکیورٹی امور سر انجام دیں گے اس کے علاوہ 330 قومی رضا کار بھی پولیس کے ساتھ مل کر سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے جمعۃ الوداع کے بڑے اجتماعات اور حساس مقامات پر واک تھرو گیٹ نصب ہوں گے۔
سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ کوئی ناخواشگور واقعہ نہ ہو۔
اس حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن پولیس عوام الناس کی حفاظت کے لئے دن رات کوشاں ہے اور وہ اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر فرائض سر انجام دیتے رہیں گے ۔
انہوں نے عوام النا س سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی ان ایام میں اگر کوئی مشکوک شخص یا اشیاء دیکھیں تو اس کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا ریسکو 15 پر دیکر اپنا قومی فریضہ سر انجام دیں۔