پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز : جیت ٹیم ورک کا نتیجہ قرار ، مشتاق احمد

ملتان سلطانز کے بالنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ آج لڑکے بہت اچھا کھیلے، ملتان کی بہترین فیلڈنگ سے دوسری ٹیم پر پریشر پڑا ، روسو ایسا کھلاڑی ہے وہ دلیر ہے آوٹ ہونے سے نہیں ڈرتا چانس لیتا ہے روسو پریشر دوسری ٹیم کو دیتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 8: 5واں معرکہ 56 رنز سے ملتان سلطانز کے نام
احسان اللہ نے بابر جیسے بڑے کھلاڑی کو آوٹ کیا ، جو اسکی ڈریم وکٹ ہے ۔ اسامہ میر نے اپنی فٹنس پر بہت کام کیا ہے ، بابر کے خلاف پلان تھا اسے فل لینتھ بال کرکے آوٹ کرنا ہے۔
حارث اور سائم ایوب نے جیسے بیٹنگ کی یہ پاکستان وائٹ بال کرکٹ کے لیے بہت اچھی بات ہے ، پلان کو کامیاب کرنے میں رضوان کا بھی بہت اہم کردار ہے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
کراچی پولیس آفس حملہ : پی ایس ایل کے انعقاد پر سوالیہ نشان ، میچز لاہور اور ملتان منتقل کرنے پر غور
احسان اللہ کی گزشتہ 6 ماہ سے فٹنس پر کام ہو رہا ہے فرینچائز کرکٹ میں سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ نئے لڑکے بڑی پلیئرز کے ساتھ ٹائم گزارتے ہیں، اور سیکھتے ہیں ملتان کی کنڈیشن پر مسلسل میچ کھیلنے سے ملتان سلطان کو کنڈیشن کا ایڈوانٹیج مل رہا ہے۔




















