ریٹائرڈ میونسپل اساتذہ و ملازمین اذیت میں مبتلا
پنشن نہ ملنے کے باعث ریٹائر میونسپل اساتذہ و ملازمین اذیت میں مبتلا’نومبر اور دسمبر2023 کی پنشن سے محروم، ریٹائرڈ بزرگ اساتذہ و ملازمین بڑھاپے میں سرکاری دفاتر کی ٹھوکریں کھانے لگے۔
بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں جنرل و میونسپل کیڈر کے تمام اساتذہ و ملازمین کی پنشن گزشتہ سال ہی آن لائن ہوگئی تھی مگر صرف ملتان میں میونسپل کیڈر کے 488 اساتذہ و ملازمین کی پنشن آن لائن نہیں ہوسکی، اس کے علاوہ 60 ریٹائر اساتذہ و ملازمین کو 4سال گزرنے کے باوجود گریجویٹی اور لیو ان کیشمنٹ کے واجبات کی ادائیگی نہیں ہوسکی، متاثرین محکمہ تعلیم ‘ ڈپٹی کمشنر آفس اور اکاؤنٹس آفس کے مابین شٹل کاک بنے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابھی تک بلز ہی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس بھجوائے نہیں جاسکے، اس حوالے سے موقف کیلئے سی ای او ایجوکیشن ملتان فیض عباس سے رابطہ کی کوشش کی گئی مگر ان کا فون اٹینڈ نہیں ہوسکا۔