ائیر یونیورسٹی میں نعتیہ مقابلے کا انعقاد
ایئر یونیورسٹی سٹوڈنٹ افیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سالانہ نعتیہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی تھے۔
انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نعت رسول کریم ؐ پڑھنے سے اللہ تعالیٰ راضی اور خوش ہو تے ہیں، کیونکہ نعت اللہ تعالیٰ کے سب سے پیارے نبی حضرت محمد ؐ کی تعریف ہے اور نعت پڑھنے سے روحانی تسکین ہوتی ہے، تلاوتِ قرآن پاک اور نعت رسول پاک ہی اصل میں روح کی غذا ہے، بعض لوگ موسیقی کو روح کی غذا کہتے ہیں وہ غلط ہے۔
س موقع پر ایچ او ڈی میتھ ڈاکٹر زبیر قریشی ، ایچ او ڈی بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر محمد عباس، ڈاکٹر زبیر قریشی ،ڈاکٹر طاہر یعقوب ،ڈاکٹر اللہ دتہ ،ڈاکٹر ذیشان ،عاتکہ علی ،مس سندس ودیگر موجود تھے۔
نعتیہ مقابلہ میں بی ایس سائبر سکیورٹی کے طالب علم محمد عمران نے پہلی ،بی ایس ایوی ایشن کے انس خالد نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
آخر میں ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے پوزیشن لینے والے طلباء میں کیش پرائز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔