دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم پر ایک اور آفت ٹوٹ پڑی، نسیم شاہ انجرڈ
حارث روف کے بعد نسیم شاہ بھی ا ن فٹ ہوگئے، دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے ، پاکستان کی فاسٹ باؤلنگ پر سیاہ بادل منڈلانے لگے دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا۔
فاسٹ بولر حارث رؤف کے سیریز سے باہر ہونے کے بعد اہم پیسر نسیم شاہ کی شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز : فاسٹ باؤلرز کو بچانے کےلئے فارمولا تیار
ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں ، اور ان کی ملتان ٹیسٹ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
نسیم شاہ راولپنڈی میں مین بالر تھے، دوران فیلڈ ان کو کاندھے کوپکڑتے ہوئے دیکھا گیا تھا وہ احتیاط کے ساتھ تھرو کررہے تھے، تاہم انہوں نے بالنگ بھی کی تھی مگران کی بال میں وہ کاٹ نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ جانے جاتے ہیں۔
پاکستان ٹیم پہلے شاہین شاہ پھر روف کے ان فٹ ہونے سے پریشانی کا شکار تھی، اب ایک اور بڑی آفت آن پڑی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔
فاسٹ باؤلنگ پر انحصار کرنا پڑے گا؛ انگلش کپتان، جیت کےلئے میدان میں اتریں گے۔ بابر اعظم
پاکستان نے مستقل ٹیم کا حصہ رہنے والے فاسٹ بولرز میں سے حارث رؤف کو ڈیڈ پچ پر ڈیبیو کروایا، جس سے وہ اسٹرین یعنی کھچاؤ کا شکار ہو گئے تھے۔
ٹیم مینجمنٹ نے روف کے جگہ حسن علی کو کھلانے پر غور کیا ، تاہم کچھ بڑوں کے اعتراضات کے بعد فہیم اشرف کی جگہ بنائی گئی تھی مگر انہوں نے پریکٹس کےدوران بالنگ نہیں کی ۔
اس کے بعد ٹیم میں واحد فاسٹ بالر وسیم جونیئر بچے ہیں ، جن کے ڈیبیو کرانے کے چانسز بڑھ گئے ہیں ۔