Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قومی اسمبلی کے 7 حلقوں کے نتائج مکمل، تحریک انصاف 5 اور پی پی 2 نشستوں پر کامیاب

قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا اور اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 5 نشستیں جیت چکے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی نے ملیر اور ملتان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی۔

قومی اسمبلی کی 8 میں سے 7 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا دیگر امیدواروں سے مقابلہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں۔
ضمنی انتخابات : ملتان میں اپ سیٹ، زین قریشی کی خالی نشست پر موسیٰ گیلانی نے مہر بانو کو شکست دے دی

قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی۔

قومی اسمبلی کی 8 میں سے 7 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا دیگر امیدواروں سے مقابلہ رہا۔

قومی اسمبلی کے 7 حلقوں کے نتائج

اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 5 نشستیں جیت لیں، اور کورنگی کی نشست پر واضح برتری حاصل ہے ، جبکہ پیپلزپارٹی ملتان اور ملیر سے کامیاب ہوگئی ہے۔

عمران خان نے پشاور کی نشست جیت لی، اور اے این پی امیدوار غلام احمد بلور کو شکست دی۔

این اے 31 پشاور کے تمام 265 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 57 ہزار 824 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

اے این پی کے غلام احمد بلور 32 ہزار 253 ووٹ حاصل کرسکے اور یوں غلام بلور کو 25 ہزار 571 ووٹوں سے شکست ہوئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور کے بعد مردان کا میدان بھی مار لیا۔
این اے 22 مردان 3 کے تمام 330 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 76681 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

جمعیت علمائے اسلام کے محمد قاسم 68181 ووٹ حاصل کرسکے اور انہیں 8500 ووٹوں سے شکست ہوئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان کو بھی شکست دی۔

عمران خان نے ایمل ولی خان کو 10233 ووٹوں سے ہرایا۔ این اے 24 چارسدہ کے تمام 384 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 78589 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان 68356 ووٹ حاصل کرسکے۔

فیصل آباد میں عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے عابد شیر علی کو ہرایا ، اور 24471 ووٹوں کے مارجن سے شکست دی۔ این اے 108 فیصل آباد کے تمام 354 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 99602 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔

مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی 75131 ووٹ لے سکے۔

عمران خان نے پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 118 ننکانہ صاحب میں بھی بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔

این اے 118 ننکانہ صاحب 2 کے تمام 319 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت عمران خان 90180 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی شذرہ منصب علی نے 78024 ووٹ حاصل کیے اور انہیں 12156 ووٹوں سے شکست ہوئی۔

این اے 239 کراچی کورنگی 1 کے 330 میں سے 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 5805 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں اور متحدہ قومی موومنٹ کے سید نیئر رضا نے 1103 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

عمران خان کو اپ سیٹ شکست

عمران خان کو 7 حلقوں میں سے ایک ہی نشست پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ این اے 237 ملیر میں پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ سے ہار گئے۔

این اے 237 کراچی ملیر 2 کے تمام 194 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 32567 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے 22493 ووٹ حاصل کرسکے اور انہیں 10 ہزار 74 ووٹوں کے مارجن سے شکست ہوئی۔

ملتان میں پی ٹی آئی کو اپ سیٹ شکست

اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کی ملتان سے خالی کردہ نشست این اے 157 پر بھی ضمنی انتخاب ہوئے۔

این اے 157 ملتان 4 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 107327 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

ان کے مدمقابل شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی اور پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 82141 ووٹ حاصل کیے۔

پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہربانو قریشی کو 25 ہزار186 ووٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دی۔

خیال رہے کہ یہ نشست شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے خالی کی تھی۔

پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں میں سے 2 پی ٹی آئی لے اُڑی

پنجاب اسمبلی کی تین کی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات ہوئے جن میں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 بہاولنگر شامل ہیں۔

پی ٹی آئی نے 2 اور مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کی ایک نشست جیتی۔

پی پی 209 خانیوال کی نشست پی ٹی آئی نے جیت لی اور تمام 176 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد فیصل خان نیازی 71156 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

ن لیگ کے چوہدری ضیا الرحمان نے 57603 ووٹ حاصل کرسکے۔

بہاولنگر کی سیٹ بھی تحریک انصاف نے حاصل کی اور پی پی 241 بہاولنگر 5 کے تمام 168 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے ملک محمد مظفر خان 59957 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے امان اللہ ستار 48147 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر رہے۔

شیخورپورہ کی نشست ن لیگ کے حصے میں آئی اور ن لیگ کے چوہدری افتخار احمد بھنگو جیت گئے۔

پی پی 139 شیخوپورہ 5 کے تمام 153 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار احمد بھنگو 40829 ووٹ لے کر پہلے نمبر رہے۔

ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے محمد ابوبکر 37712 ووٹ لے سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button