پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی نو منتخب مرکزی و ڈویژنل باڈیز نے حلف اٹھا لیا
پی پی ایل اے کے نئے عہدیداروں نے حلف اٹھا کر کام شروع کردیا۔
حلف برداری کی تقریب میں سیکرٹری الیکشن کمیشن پروفیسر افضل عابد نے مرکزی و ڈویژنوں میں حاصل کردہ ووٹوں کے حوالے سے جیتنے والے پینلز کا اعلان کیا، اس کے مطابق مرکز میں اتحاد اساتذہ پاکستان کے پینل نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرار پایا۔
لاہور ،گوجرانوالہ ،گجرات ،سرگودھا ،فیصل آباد ،ملتان ،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز میں اتحاد اساتذہ پاکستان کے پینلز نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔
ساہیوال اور راولپنڈی میں تحریک اساتذہ کے پینلز نے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور کامیاب رہی۔
چیرمین الیکشن کمیشن پروفیسر غلام مصطفیٰ نے اراکین الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہا، تحریک اساتذہ کے پلیٹ فارم سے 2010 اور 2016 کے ادوار میں پپلا کے منتخب سابق صدر ریٹائرڈ پروفیسر زاہد شیخ اور اتحاد کے پلیٹ فارم سے پیپلا کے2016 میں منتحب سابق صدر حافظ عبد الخالق ندیم نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی شفاف اور غیر جانبدار نہ انتخابات منعقد کروانے پر ان کی عمدہ کارکردگی کی بنا پر انہیں شیلڈیں پیش کیں۔
نئی صدر فائزہ رعنا اور سیکرٹری محبوب عارف نے ایسوسی ایشن کے آئین میں ترمیم کا بل پیش کیا جو اکثریت سے منظور کرلیاگیا ۔