سکولمپکس گیمز سیزن تھری کا شاندار آغاز
محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام سکولمپکس گیمز سیزن تھری کا شاندار آغاز کردیا گیا ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے سکولمپکس گیمز کا افتتاح کیا اور کھلاڑیوں سے حلف لیا۔ فور وال اسٹیڈیم بہاولپور میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں ہزاروں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں کمشنر ڈاکٹر احتشام انور، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ اور جنوبی پنجاب کے تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز بھی موجود تھے۔
کھلاڑیوں کے مختلف رنگوں کے ٹریک سوٹس کی وجہ سے اسٹیڈیم میں رنگوں کی بہار امڈ آئی۔جنوبی پنجاب کے سکولوں سے آنیوالے کھلاڑیوں نے سٹیج کے امنے کا مارچ پاسٹ کیا،سلامی دی اور مشعل روشن کی گئی، خصوصی بچوں اور ٹرانسجینڈر کی ٹیموں نے بھی مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔ب
ہاولپورمیں اولمپک ویلج بسا دیاگیا ہے، سکولمپکس گیمز 6 نومبر سے11 نومبر تک جاری رہیں گی۔2100 سے زائد کھلاڑی گولڈ، سلور اور براونز میڈلز جیتنے کے لئے میدان میں اتریں گے۔
جنوبی پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء و طالبات کے علاوہ گلگت، کشمیر، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان اور پنجاب کی صوبائی سطح کی ٹیمیں بھی ان مقابلوں میں شریک ہیں، جبکہ دینی مدارس کے طلباء اور ٹرانس جینڈرز بھی میڈلز جیتنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے اپنے خطاب میں گیمز کے شاندار انعقاد پر محکمہ سکولز ایجوکیشن کو مبارکباد دی اور کہا کہ کھیل اور تعلیم ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت مند دماغ صحت مند جسم میں پایا جاتا ہے اور صحت مند جسم کے لئے کھیل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے، سماجی میل جول میں اضافہ ہوتا ہے اور نظم و ضبط اور سپورٹس مین سپرٹ پیدا ہوتی ہے۔
کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہا کہ سکولمپکس گیمز سے نوجوان ٹیلنٹ کو آگےآنے کا موقع ملے گا اور یہ کھیلیں انٹرنیشنل کھلاڑی تیار کرنے کی نرسری ثابت ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی ہر حوالے سے مثالی رہی ہے، ٹرانسجینڈر سکولوں کا قیام اور موسمیاتی تبدیلی بارے گرین بک کا اجراء قابل فخر اقدامات ہیں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ انرولمنٹ مہم میں جنوبی پنجاب کے سکولوں کی کارکردگی مثالی رہی ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے تینوں تعلیمی بورڈز کے حالیہ نتائج صوبہ بھر کے بورڈز کے مقابلے میں بہترین رہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے توقع ظاہر کی کہ محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کامیابیوں کا یہ سفر جاری رکھے گا۔
اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ سکولمپکس گیمز سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی منفرد اقدام ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے، انہوں نے کہا بہالپور ڈویژن کو سکولمپکس گیمز سیزن تھری کی میزبانی پر فخر ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ مظہر الحق نے بتایا کہ ٹیبل ٹینس، فٹ بال، ہاکی،بیڈمنٹن کرکٹ، ریس،اتھیلیٹکس، ڈسکس تھرو، جیولین تھرو، لانگ جمپ اور ہائی جمپ سکولمپکس گیمز میں شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے تینوں تعلیمی بورڈ سکولمپکس گیمز کے انعقاد کے لئے فنڈز فراہم کر رہے ہیں۔