Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سریز: دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کا ٹاس جیت کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاک انگلینڈ سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کا ٹاس جیت کا پہلے بیٹںگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹھیک 10 بجے کھیل کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

اس موقع پر کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم سیریز میں واپس آنے کے لئے بے تاب ہیں، کسی بھی صورت حال کے لئے بیک اپ پلان تیار یے، اور سپنرز کے جال سے انگلینڈ کو قابو کرنے کی کوشش کریں، ان پر چھاری ذمہ داری ہے۔

انگلینڈ کپتان بین سٹوکس کی بھی یہی کہنا تھا کہ ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ اولین ترجیح ہوتی لیکن اب پلان کے مطابق کھیلیں گے ۔

گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا تھا۔
پاکستانی اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بابر اعظم، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور سرفراز احمد کو آرام دیا گیا ہے، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان) ، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجدخان، اور ذاہد محمود شامل ہیں۔

انگلش ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، گس اٹنکنسن اور کرس ووکس کا آرام دیتے ہوئے، کپتان بین سٹوکس اور میٹ پوٹس کا ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
انگلینڈ ٹیم میں زیک کرولی، میٹ پوٹس، جیک لیچ، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ ، ہیری بروک،بین اسٹوکس (C) ، جیمی اسمتھ، برائیڈن کارس، شعیب بشیر شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button