پاکستان سیل فون کے برآمدکنندگان کی فہرست میں شامل
پاکستان تحریک انصاف کی دورحکومت میں پاکستان ٹیلی کام سیکٹرمیں غیرمعمولی ترقی دیکھنے میں آئی ہے ، اور پاکستا ن سیل فون کے برآمدکنندگان کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے ۔
ڈویلپنگ پاکستان نامی ویب سائٹ کے مطابق ماضی میں پاکستان کاشمار سیل فون کے درآمدکنندگان میں ہوتاتھا ، تاہم اب ہماری برآمدات کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔
جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں فون اسبمل کرنے والے پلانٹس میں اضافہ ہوا، اور پہلے سے موجود پلانٹس میں توسیع کی گئی ۔
وزیراعظم کے مشیرتجارت عبدالرزاق داد نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ 2022 کی دوسری ششماہی میں پاکستان دنیاکے سیل فون برآمدکنندگان کی فہرست میں نمایاں مقام حاصل کرلے گا۔
پی ٹی اے کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان نے صرف 2019 میں 28.02 ملین ہینڈ سیٹس درآمد کیے۔ اب ملک تقریباً 25 ملین فون تیار کرتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ مقامی طورپرفون تیارکرنے کی سہولیات میں اضافہ ہوا، اور بہت سے عالمی شہرت یافتہ برانڈزبھی پاکستان میں فون تیا کررہے ہیں۔