Breaking NewsEducationتازہ ترین
پاکستان بار کونسل نے نو یونیورسٹیوں میں ایل ایل بی کے داخلوں پر پابندی لگادی
پاکستان بار کونسل نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پنجاب یونیورسٹی سمیت 9 یونیورسٹی میں ایل ایل بی کورسز پر پابندی لگادی۔
پاکستان بار کونسل نے نو یونیورسٹی میں ایل ایل بی پروگرام پر پابندی لگانے کا آفیشل اعلان کردیا۔
اپنے ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ان یونیورسٹی میں ایل ایل بی کورسز کرانے کی پابندی ہے، اس لئے طلباء اس میں داخلہ نہ لیں ان یونیورسٹیوں میں حیدر آباد انسٹی ٹیوٹ آف لاء، حیدرآباد، گورنمنٹ اسلامیہ لاء کالج کراچی، ہمدرد یونیورسٹی کراچی، یونیورسٹی آف سندھ جامشورو، جامعہ کراچی، کراچی، یونیورسٹی آف پنجاب، لاہور، ہزارہ یونیورسٹی، مانسہرہ، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، راولپنڈی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور شامل ہے۔
واضح رہے ایل ایل بی کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔