انڈر 19 سیریز : پاکستان نے بنگلہ دیش کودوسرے ون ڈے میچ میں 128 رنز سےشکست دے دی، تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر19 ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم 243 رنز کے تعاقب میں 28 اوورز میں 114 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
بنگلہ دیش کے 7 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہو سکے، بنگلہ دیش کے عاشق الرحمٰن نے 42 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے شہریار ثاقب نے 16 رنز بنائے جبکہ اقبال حسین 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کے بولرز نے نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کیا، محمد زیشان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، علی رضا اور علی اسفند نے 2،2 جبکہ محمد اسماعیل اور عرفات منہاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔۔۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے مقررہ 45 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے طیب عارف نے 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی، شاویز عرفان کی 52 رنز کی جارحانہ اننگز میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل، عرفات منہاس نے بغیر آؤٹ ہوئے 57 رنزکی زمہ دارانہ اننگز میں 8 چوکے اور ایک چھکا لگایا، محمد فاروق 13، کپتان سعد بیگ 13 اور عُزیر ممتاز 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، معروف مریدہ اور اقبال حسین نے 2،2 جبکہ چوہدری محمد رضوان، محمد رفیع اور وصی صدیقی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔۔
تین میچوں کی سیریز کا آخری میچ 14 نومبر بروز پیر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔