Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ملتان پہنچ گئی، روٹ سمیت شہر بھر میں سیکورٹی الرٹ

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کےلئے آج ملتان پہنچ گئی ہیں، جس کےلئے ٹیم کے ہوٹل سے لیکر اسٹیڈیم تک سیکورٹی الرٹ کردی گئی ہے ۔

جب کہ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ سیریز کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں9 دسمبر کو کھیلے جانیوالے میچ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام محکمے انتظامات مربوط بنانے کے لئے متحرک ہیں۔

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا سولہ سنگھار جاری ہے۔

کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز اور گیٹس کو چمکایا دیا گیا ہے اور اسٹیڈیم کی تمام نشستووں اور راہداریوں کو پانی سے واش کردیا گیا ہے۔

شائقین کرکٹ کی گاڑیوں کے لئے مجوزہ پارکنگ کی گراونڈ لیولنگ شروع کردی گئی ہے۔

دوسری طرف ملتان کرکٹ اسٹیڈیم جانیوالے روٹ پر بھی حتمی صفائی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، جو کہ سیریز کے میچ کے اختتام تک جاری ریے گا۔

سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی حق نواز چوہان نے اسٹیڈیم کا دورہ کیا، صفائی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔

دوسری طرف ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ بھی پیچھے نہ رہی، کمشنر ملتان ڈویژن محمد اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ سیریز کے ملتان میں ٹاکرے کی گھڑیاں قریب آتے ہی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کئے جارہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں ضلعی محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے تمام اداروں کو بھرپور اقدامات جاری رکھنے کا حکم جاری کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کرکٹ میلے کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی، کمشنر محمد اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کا سرزمین اولیاء پر بھرپور استقبال کرینگے، جبکہ روٹ اور ہوٹل اور سٹیڈیم پر بھرپور سجاوٹ اور لائٹنگ کی گئی ہے۔

اشفاق احمد چوہدری نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے کرکٹ ٹیموں کیلئے مثالی انتظامات کئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button