Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاور ڈویژن کی یقین دہانی، پاکستان کسان اتحاد نے میپکو کے خلاف دھرنا چھ روز کےلئے ملتوی کردیا

پاکستان کسان اتحاد کی مرکزی قیادت کی طرف 20 دسمبر کو چیف میپکو آفس ملتان دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاور ڈویژن نے کسان کو پھر چکر دے دیا، وزیر اعظم کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا

پاور ڈویژن کی طرف سے دھرنا چار پانچ دن کیلئے موخر کرنے کی استدعا کی گئی تھی، اور یقینی دہانی کرائی گئی تھی کہ وزیراعظم کا اعلان کردہ کسان پیکیج 13 روپے فلیٹ ریٹ (ون یونٹ ون ریٹ )کا نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا ۔

جس پر کسان اتحاد نے دھرنا چھ روز کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کسان اتحاد کی مرکزی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہی یقین دہانی پر دھرنا ملتوی کررہے ہیں اگر نوٹیفکیشن نہ ہوا تو 26 دسمبر کو چیف میپکو آفس کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا، جس میں پنجاب کے تمام اضلاع کسان شرکت کریں گے۔

یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک 13 روپے کے فلیٹ ریٹ یونٹ کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جاتا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس نوٹیفیکیشن کا اطلاق جولائی 2022 سے ہونا چاہیے۔

پچھلے چار ماہ کا بل غریب کسان ادا نہیں کر سکے ان کو ڈیفر اماؤنٹ میں شامل کیا جائے۔

لیسکوکمپنی کی طرف سے ضلع قصور کے زرعی صارفین کے بل ڈففر کر دیے ہیں ۔میپکو کمپنی ملتان بھی کرے ۔

الیکٹرک کمپنیوں کی طرف سے کسانوں پر ناجائز غیر قانونی مقدمات پرچے دیے گئے ہیں ۔

ان کو فوری طور پر ختم کرے ۔یوریا کھاد کنٹرول ریٹ پر مہیا کیا جائے ۔

گندم کی قیمت سندھ حکومت کی طرح پنجاب میں بھی چار ہزار مقرر کی جائے ، گنے کی قیمت میں اضافہ کیا جائے اور ناجائز کٹوتی نہ کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button