پاور ڈویژن نے کسان کو پھر چکر دے دیا، وزیر اعظم کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا
پاور ڈویژن کا کسانوں کو لولی پاپ دینے کافیصلہ، 13روپے یونٹ کرکے تمام ٹیکس وصول کئے جائیں گے۔
پاورڈویژن نے وزیرا عظم کے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے کسانوں کو چکر دینے کافیصلہ کیا ہے، وزیراعظم میاں شہباز شریف نے 31اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ کسانوں کو فلیٹ ریٹ 13 روپے فی یونٹ دیا جائے گا مگر اب اب پاور ڈویژن نے کسان پیکج منظوری دی ہے ۔
اس کے مطابق اضافی 7 روپے فی یونٹ کو تین روپے ساٹھ پیسے کم کرکے 13 روپے فی یونٹ کر دیا ہے ۔
مگر وزیراعظم کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ، الیکٹرک ڈیوٹی ۔اور تمام ٹیکسز شامل کئے جائیں گے اور کسانوں سے جولائی سے وصول کریں گی۔
جس سے کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جس پر پاکستان کسان اتحاد نے پیکج کو سختی سے مسترد کردیا اورکہا ہے کہ وزیراعظم نے کسان پیکج میں فلیٹ ریٹ 13روپے فی یونٹ کا اعلان کیا تھا۔ون یونٹ ون ریٹ اس پر فوری طور پر عملدرآمد کرائے ۔
جب تک 13 روپے کے فلیٹ ریٹ نہیں ہوتا اس وقت تک بل ادا نہیں کریں گے غریب کسان دوبارہ سڑکوں پر نکل آئیں گے بھرپور احتجاج کے ساتھ دھرنا بھی دیں گے اور اسلام آباد کی طرف مارچ بھی کریں گے ۔
20 دسمبر کو پنجاب بھر کے تمام اضلاع کہ کسان چیف میپکو آفس کا گھیراؤ کریں گے۔