پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
پاکستان اور روس کی خصوصی فورسز کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق روس کے علاقے مولکینو میں پاک فوج اور روسی فوج کی مشقوں ’دروزبہ 6 کرسنودر‘ کا آغاز ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب روس میں منعقد ہوئی، جس میں کلوچ کے میئر سرگئی بلوپولسکی مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ، روس اسپیشل فورسزکے دستے2 ہفتے انسداد دہشتگردی کی ڈرلز میں حصہ لیں گے۔
افتتاحی تقریب میں پاکستان اور روس کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ دونوں ممالک کے دستوں کے ہتھیار اور آلات کے استعمال کی مہارت بھی دکھائی۔
فوجی مشقیں روس کےاورنبرگ ریجن میں ڈونگز ٹریننگ ایریامیں کی گئیں، روسی سینٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ کمانڈرکرنل جنرل الگزینڈرلاتن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے دستوں نے تربیتی فوجی مشقوں میں حصہ لیا، مشقوں میں شریک فوجی دستوں نےایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا۔